پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ترجمان رؤف حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں تحریک انصاف کیخلاف پریس کانفرنس کا سلسلہ کب ختم ہو گا۔
نجی ٹی ٹی پروگرام میں گفتگو کے دوران رؤف حسن نے کہا ہے کہ اختر اقبال ڈار نے ہمارے ساتھ معاہدہ سائن کیا ہوا ہے، معاہدے پر اختراقبال ڈار کے دستخط موجود ہیں اور یہ معاہدہ دو ہفتہ پہلے ہمارے آفس میں بیٹھ کرکیاگیا تھا۔
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے بلے باز کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اختر اقبال ڈار نے پریس کانفرنس کی ،اب ہمیں بھی دیکھنا پڑے گا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آرہا تھا اور ٹکٹ جمع کرنے کا وقت ختم ہو رہا تھا۔
اس لیے ہمارے پلان بی اور سی میں اتحاد اور آزاد امیدواروں کو سپورٹ کرنا تھا ،ہمارے اختر اقبال ڈار سے تعلقات تھے اور ہم نے ان سے ٹکٹوں کے حوالے سے بات کی تھی ۔ جبکہ اختر اقبال ڈار نے ہم سے زیادہ ٹکٹوں کی ڈیمانڈ کی تھی۔
عام انتخابات، پی ٹی آئی نے تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ کیوں لیے
رؤف حسن کا مزید کہنا تھا کہ اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ہمیں صرف شیخوپورہ سے 4سیٹیں دے دیں جبکہ ہم نے انہیں 4سیٹیں شیخوپورہ سے دی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور پی ٹی آئی (نظریاتی )کے مابین مبینہ معاہدہ منظر عام پر آگیا ہے۔
تحریک انصاف نے پی ٹی آئی نظریاتی کے ساتھ مبینہ معاہدےکی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات جاری کر دیں۔ مبینہ معاہدے کے متن کے مطابق ملک میں انتخابات ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہےجسے دونوں جماعتیں ملکر ناکام بنائیں گی۔
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے بلے باز کے پلان بی پر نیا حکمنامہ جاری
مبینہ معاہدہ کے متن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی این کی غیر مشروط حمایت کریگی، دونوں جماعتیں بلا یا بلے باز کے نشان پر ملکر الیکشن لڑیں گی۔
دونوں جماعتوں کے مبینہ معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی این کے7 رہنماؤں کو ٹکٹ دینا تھے۔