امریکہ میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ


واشنگٹن: امریکہ میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ خودکشی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سرزمین کے مقامی باشندوں ریڈ انڈیئنز اور سفید فام مردوں میں خودکشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا ہے۔

امریکہ کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے نئے اعداد و شمار کے مطابق ریڈ انڈیئنز خواتین میں خودکشی کی شرح میں 65 فیصد، مردوں میں 35 فیصد جبکہ سفید فام مردوں میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ صورتحال، امریکی صدر کو نعروں پر تقریر روکنا پڑ گئی

امریکہ میں خودکشی کے طریقوں میں اسلحے کا استعمال اور پھانسی تمام گروپس میں سب سے عام طریقہ تھا اور اس کے علاوہ اعداد و شمار نے ریڈ انڈیئن خواتین میں پھانسی کے واقعات میں تقریباً 200 فیصد اضافے کا بھی اظہار کیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملی مختلف نسلوں کے حساب سے آبادی میں لاگو کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن کے ساحل کے قریب بحر الکاہل میں 6.7 شدت کا زلزلہ

جاپان کے شہر ٹوکیو میں واسیڈا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اور مذکورہ بالا تحقیق کے سرکردہ محقق ڈاکٹر بیبا دھنگل نے کہا کہ نتائج ریڈ انڈیئنز آبادی میں ذہنی صحت کے مسائل کے فوری حل  پر زور دیتے ہیں۔ یہ کمیونٹی پر مبنی خودکشی کی روک تھام کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہیں۔


متعلقہ خبریں