باجوڑ دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے ، تعداد 7 ہو گئی


باجوڑ بم دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج اسپتال میں چلے بسے ، پولیس کا کہنا ہے کہ 26 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ، بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال لایا گیا ، بعد ازاں زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں