جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ گئی ، ہزاروں گھروں میں پانی اور بجلی تاحال منقطع ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے کے مطابق جاپان کی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پیر کو آنے والے شدید زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے وسطی علاقوں میں 72,000 سے زیادہ گھرانوں میں پانی کی ترسیل تاحال منقطع ہے۔
ترکی میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
سب سے زیادہ متاثرہ اِشیکاوا صوبے کے سات شہروں اور 7 قصبوں کے تقریباً 66,400 گھرانے پانی سے محروم ہیں ۔ وزارتِ صنعت نے کہا کہ زلزلے سے بجلی کی تقسیم کے آلات کو نقصان پہنچا ہے، جس سے اِشیکاوا کے ہزاروں گھروں کیلئے بجلی کی سپلائی معطل ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے سے زخمیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ سینکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔