پیپلز پارٹی نے بھی بلوچستان سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

PPP

لاہور: پیپلز پارٹی نے بھی بلوچستان سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پیپلزپارٹی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 252 سے اسرار خان ترین کو امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ این اے 256 سے میر عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو اور حلقہ 261 سے ثنا اللہ خان زہری پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 264 سے نوابزادہ میر جمال رئیسانی جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 23 آواران سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو امیدوار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلی بار نائٹ سفاری زو شروع کر رہے ہیں، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے اور پی بی 9 کوہلو سے میر نصیب اللہ مری پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے۔

نوابزادہ سیف اللہ مگسی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 11 جھل مگسی سے امیدوار ہوں گی۔


متعلقہ خبریں