9مئی کے واقعات، عمران خان 9 جنوری کوانسدادِ دہشت گردی عدالت طلب

pti

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف نو مئی کے واقعہ میں جی ایچ کیو حملہ تصویریں جلانے اور لوگوں کو اکسانے کے مقدمات درج ہیں ۔

عام انتخابات 8 فروری کوہی ہونگے،سینیٹ قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ، الیکشن کمیشن

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے دیگر کیسز میں عمران خان کو 9 جنوری کو طلب کر لیاہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان  9 مئی کے تمام کیسز میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہیں۔دوسری جانب نیب نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔

نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔

نادرا نے ب فارم بنوانے کیلئے آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا

مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں، واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں