چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی11 پیسے مہنگی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے 72 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 67 پیسے پر بند ہوئی۔
انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/WrIwEXiMW2#SBPExchangeRate pic.twitter.com/D3kJuUb55d
— SBP (@StateBank_Pak) January 4, 2024
دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 282 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔
اسی طرح آج دیگر کرنسیوں کے ریٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، یورو 59 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 309 روپے 29 پیسے کا ہو گیا ہےجبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 385 روپے 71 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 18 ہزار 200 کا ہو گیا
اس کے علاوہ امارتی درہم 8 پیسے مہنگا ہونے سے 77 روپے 3 پیسے کا جبکہ سعودی ریال 11 پیسےکا اضافہ ہونے سے 75 روپے 23 پیسے کا ہو گیا ہے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔