نیپرا نے کراچی کے لئے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Electricity

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے لئے بجلی2.87 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

اضافے کی یہ منظوری جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دی گئی ہے اور نیپرا نے اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کے الیکٹرک کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا

وفاقی حکومت کی درخواست پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں پہلے بھی ایک روپے 25 پیسے اضافہ کیا جاچکا ہے۔

وفاقی حکومت کی درخواست پر ہونے والے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا، یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کراچی کے صارفین ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ ہی ادا کریں گے۔

سونا 1300 روپے سستا ہو گیا

اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ سے زیادہ اضافہ ہونے پر وفاقی حکومت سبسڈی دے گی۔


متعلقہ خبریں