پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی آغاز گنڈا پور جے یو آئی میں شامل ہو گئے


پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی آغاز گنڈاپور نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل سے سابق ایم پی اے آغاز گنڈاپور نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی ہے ۔ شمولیتی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈا پور جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی لاہور سے بڑی وکٹ گرا دی

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آغاز علی گنڈا پور کی پارٹی میں شمولیت علاقے کی پسماندگی دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی، ہم انہیں تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اس موقع پر سابق ایم پی اے آغاز گنڈا پورکا کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کے خاندان سے دادا سردار عنایت اللہ گنڈاپور کے دور سے تعلق ہے ۔

فیصل صالح حیات ن لیگ میں شامل ہو گئے

انکا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں مولانا نے میرے والد سردار اکرام خان گنڈہ پور کا ساتھ دیا ، سیٹ جیت کر جمعیت علمائے اسلام کو تحفے میں دوں گا، ہم پورا خیبر پختونخوا کلین سویپ کریپ گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالغفور میونے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 3جنوری کو جاتی امرامیں سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالغفور میو کے فارم ہاؤس پر دن ایک بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گےجس میں چوہدری عبد الغفور میو جلسہ عام میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

خیال رہے کہ چودھری عبدالغفور این اے 122,123اور125 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں اور انہیں این اے125سے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخابی میدان میں اتارا جائے گا۔


متعلقہ خبریں