اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

پنجاب، موسم سرما کی چھٹیوں میں 9 جنوری تک توسیع

پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04 ،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں