کئی نامور سیاستدان آئندہ عام انتخابات کی دوڑ سے باہر

By Election

ملک کے کئی نامور سیاستدان آئندہ برس 8 فروری کو ہونیوالےعام انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ہیں ۔

صدر مملکت نےاحد چیمہ کو عہدےسے ہٹانے کی منظوری دےدی

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورسابق چیئرمین سینیٹ نئیر بخاری نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

سابق وفاقی وزراء اسدعمر، علی نواز اعوان، علی زیدی بھی انتخابی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

جے یو آئی نے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

صداقت عباسی ،عمران اسماعیل اورفرخ حبیب بھی اگلے برس انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے ۔

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے بھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

خسرو بختیار نے قومی یا صوبائی اسمبلی کے کسی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

انتخابی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم، 28686 امیدواروں کے کاغذات جمع

مخدوم خسرو بختیار تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

مخدوم خسرو بختیار کو پی ٹی آئی کی حکومت میں اہم وزارتیں ملیں،مخدوم خسرو بختیار ڈیڑھ سال سے بیرون ملک مقیم ہیں۔


متعلقہ خبریں