پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی کا انتخابی میدان چھوڑ دیا ہے۔
آصفہ بھٹو نے بھی کسی نشست سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، بلاول بھٹو نے 2018 میں لیاری سے انتخابی سیاست کا آغاز کیا تھا، کئی دہائیوں سے پی پی کا گڑھ لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست بھٹوز کے نام سے جانی جاتی ہے۔
1988 میں بے نظیر بھٹو شہید، آصف زرداری بھی 1993 میں جبکہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی لیاری کی نشست پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
الیکشن میں میاں صاحب کا نعرہ ہو گا مجھے کیوں بلایا؟ بلاول کا نواز شریف پر طنز
خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے 2024 کے انتخابات کے لیے لاڑکانہ، لاہور اور قمبر شہداد کوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ، جبکہ کراچی کی کسی نشست پر کاغذات جمع نہیں کرائے۔