جمشید دستی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ، کاغذات نامزدگی بھی مسترد

جمشید دستی

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جمشید دستی نے کہا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔

ملک بھر کے بینکوں میں 3 دن چھٹی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ ہمارے گھروں کی چار دیواری کا تقدس پامال ہونے سے بچایا جائے۔

قبل ازیں جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ اپنے وکیل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرننگ آفیسر کے پاس آئی تھیں۔

بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف،ریفرنس تیار

وکیل کے مطابق اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسر نے ہمارے کاغذات نامزدگی کی تصاویر بناکر کہیں واٹس ایپ پر بھیجیں اور بعدازاں ہمیں کہا گیا کہ آپ کے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کرسکتے۔

ریٹرننگ آفیسر کے ذرائع نے کہا ہے کہ جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز منسلک نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کی ضمانتوں کی منظوری پر پی ٹی آئی نے  تشکر و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ کارڈزکے ذریعے خریداری کے رجحان میں اضافہ

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

مزید کسی مقدمے میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔


متعلقہ خبریں