بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔
عمران خان کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے جمع کرائے گئے۔
گزشتہ روز عمران خان نے اڈیالا جیل میں اپنےکاغذات نامزدگی پر دستخط کیے تھے۔
کاغذات نامزدگی بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد علی اڈیالہ جیل لے کرگئے تھے اور رائے محمد علی کے مطابق عمران خان میانوالی، لاہور اور اسلام آباد سے الیکشن لڑیں گے۔
