ڈالرمزید 11 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر (dollar)

انٹربینک میں مسلسل چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد امریکی کرنسی 282 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 282 روپے 79 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالرمزید 11 پیسے سستا ہو گیا

آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 25پیسے سستا ہونے کے بعد 284روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 90 پیسے پر بند ہواتھا۔


متعلقہ خبریں