انٹربینک میں ڈالرمزید 11 پیسے سستا ہو گیا

Dollar price

انٹربینک میں مسلسل تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 11 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد امریکی کرنسی 283 روپے ایک پیسہ سے کم ہو کر 282 روپے 90 پیسے پر بند ہوئی۔

مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے ایک پیسے پر بند ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں