چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 127 ہو گئی ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کو نقصان


چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 127 ہو گئی، جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی اور ایک لاکھ پچپن ہزار سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔

چین کے دو شمال مغربی صوبوں گانسو اور کنگ ہائی میں پیر کی آدھی رات کو 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 127 افراد ہلاک ہو گئے ، بعض مقامات پر انفراسٹرکچر مکمل تباہ اور بعض میں جزوی نقصان پہنچا۔

چین نے زلزلہ آنے سے پہلے کچھ سیکنڈز میں وارننگ دینے والا بڑا سسٹم تیار کرلیا

یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور مرکز چین کے شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں