اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کو ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر زمان پیپلز پارٹی میں شامل
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی صورت میں اسموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا تاہم درجہ حرارت میں مزید کمی سے اسموگ پارٹیکلز کم ہو سکتے ہیں۔