انٹربینک میں ڈالر مزید 20 پیسے سستا ہو گیا

معمولی اضافہ

انٹربینک میں دوسرے کاروباری روز کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 21 پیسے سے کم ہو کر283 روپے ایک پیسے پر بند ہوئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 50  پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 71  پیسے  پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں