پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام ابھی تک ریلیف سے محروم ہیں، اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔
ماش کی دال کے نرخوں نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، فی کلو قیمت میں تیس روپے اضافہ ہو گیا اس طرح قیمت 530 روپے کلو ہوگئی۔
چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی
سرخ لوبیا کی قیمت میں بیس روپے اضافہ سے فی کلو قیمت 420 روپے ہو گئی دیگر دالو ں کی قیمت میں بھی کمی نہ ہو سکی، چینی بھی مزید مہنگی ہو گئی۔