انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں، پی ٹی اے

حکومت الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کریگی، پی ٹی اے کی وضاحت

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا نوٹس لے لیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں