انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

ڈالر سستا

انٹربینک میں پہلے کاروباری روز کے اختتام پرڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 26 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 21 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 17 ہزار ، 200 کا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں  ڈالر مزید 41 پیسے سستا ہو نے کے بعد 283 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کی قیمت مستحکم رہی جبکہ دیگر کرنسییوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

برطانوی پائونڈ کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 360 روپے ہو گئی ہے۔ اماراتی درہم 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 78 روپے جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہونے کے بعد قیمت 75 روپے 90 پیسے پر آگئی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر17پیسے سستا ہوگیا

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں