لطیف کھوسہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

بشریٰ بی بی اور میری گفتگو ذاتی تھی، لیک کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 لطیف کھوسہ نے لاہورمیں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ سچ کی آواز شدت سے بلند کرنے کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔

لطیف کھوسہ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ،عمیر نیازی کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ آئین ایسا عمرانی معاہدہ ہے جس میں تمام فلاحی مملکتوں کے خدوخال ہیں، جب جب آئین سے انحراف کیا گیا، ریاست اور آئین کو نقصان پہنچا۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں، یہ فوج ہماری فوج ہے، آئین میں تمام اداروں کی حدودو قیود متعین ہیں، آئین میں درج ہے کہ فوج سرحدوں کی محافظ ہے اور عوام کے ٹیکسز سے ان کو تنخواہیں ملتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں