اسلام آباد ، جی الیون فور میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اور بیٹا جاں بحق


اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون فور میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق ہو گیا۔

پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم کر کے بیٹے کے ہمراہ گھر جا رہا تھا ،جی الیون 4 میں واردات کرنے والے ڈاکووں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر  یتن ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے اسلام آباد پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف اور ان کا بیٹا جاں بحق ہو گئے۔

اسلام آباد پولیس پر فائرنگ، ملزم گرفتار

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ، دوسری جانب جاں بحق اہلکار کے اہلخانہ نے ڈی سی آفس اسلام آباد کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں