معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پلے موویز اینڈ ٹی وی ایپ بند کرنے جا رہی ہے۔
گوگل کی جانب سے یہ سروس 2021 کے بعد سے بتدریج ختم کی جارہی ہے۔ یہ ایپ روکُو ڈیوائسز اور اکثریت اسمارٹ ٹی ویز سے پہلے ہی ہٹائی جا چکی ہے لیکن اینڈرائیڈ ٹی وی اور گوگل پلے اسٹور پر اب بھی موجود ہے۔
اینڈرائیڈ ٹی وی ہیلپ پر کی جانے والی حالیہ پوسٹ میں گوگل نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ سروس جلد ہی ان پلیٹ فارمز سے ہٹا دی جائے گی۔
پوسٹ میں گوگل میں واضح کیا کہ کمپنی نئی موویز یا ٹی وی شو خریدنے یا ان تک رسائی کے عمل کو سادہ بنانے کے لیے کچھ تبدیلیاں کر رہی ہے۔