الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کی تربیت روک دی۔ اس حوالے سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹریننگ روکی ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات ایگزیکٹیو سے کروانے کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 8 فروری کے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کے لیے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔جسٹس علی باقر نجفی نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔
