عمران خان ذہنی مریض بن چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

uzma

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کو دہشتگرد ونگ سمجھتی ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9مئی واقعے کی باقاعدہ پلاننگ کی گئی،ٹارگٹ سیٹ کیے گئے، ان کا جب انقلاب ناکام ہوجائے تو وہ بغاوت ہو جاتا ہے ۔

تحریک انصاف کے 18رہنماوں کی تمام سفری دستاویزات بلاک کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ملٹری تنصیبات کے تحفظ کیلئے بھی کوئی قانون ہونا چاہئے، القادر ٹرسٹ ہم نے تو نہیں بنوایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ذہنی مریض بن چکے ہیں، کہتے ہیں کہ 9مئی بھی نوازشریف نے کروایا ہے۔

میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا حسان نیازی نواز شریف کا بھانجا ہے جو ورردی لیے پھررہا تھا؟۔

عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پرفرد جرم عائد کر دی

رہنما ن لیگ عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جو کہا ہے وہ فیکٹ ہے،بلاول ہم سب کے لاڈلے ہیں، لاڈلے پن میں ان کاجو دل چاہ رہا ہے وہ بول رہے ہے۔

ہم نے بلاول بھٹو کو فل اسپیس دی ہوئی ہے آپ کا جو دل چاہتا ہے آپ کہتے رہیں، ہم لاڈلا سمجھ کر ان کی باتوں کا جواب نہیں دیتے جو ہماری پارٹی کی پالیسی ہے۔  وہ لاڈلے پن میں گفتگو کرتے ہیں اور زرداری اس کو سنبھال لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں