انٹربینک میں ڈالر17پیسے سستا ہوگیا

dollar

انٹربینک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پاکستانی روپیہ کی قدر میں اضافہ جبکہ ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید17پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 283 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 283روپے 61پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 15 ہزار ، 600 کا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالرمزید 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 283روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 283 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا ۔


متعلقہ خبریں