عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونا فی تولہ ایک ہزار روپے سستا ہو گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 212600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 858روپے کی کمی سے 182270روپے کی سطح پر آ گئی۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کی کمی سے 2211.93روپے ہو گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 1998 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
