بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہو گی


اسلام آباد: سائفر کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی گزشتہ روز سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر 6 متفرق نمٹا دیں۔

گزشتہ سماعت کے دوران سابق چیئرمین پی ٹی آئدرخواستیں ی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی تاہم عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

گزشتہ سماعت کے دوران ملزمان کے اہل خانہ اور میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔ وکلاء کی جانب سے چالان کی نامکمل نقول، نوٹیفکیشن اور میڈیا رسائی سے متعلق متفرق درخواستیں دائر کی گئیں جن میں موقف اپنایا کہ میڈیا کو محدود داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ اکثریت باہر کھڑی ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے یہ انتظامی مسئلہ ہے اس کو دیکھ لیں گے۔


متعلقہ خبریں