شہزاد پراچہ: چین نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے میں نظرثانی پراتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک چین تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت چینی حکومت نے پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے دوم میں نظرثانی پراتفاق کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر تجارت گوہراعجاز نے دورہ چین کے دوران آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کامطالبہ کیا تھا۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق چین نےپاکستان سےنئی ترجیحی فہرست مانگ لی ہے اور اس حوالے سے نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کومزید رعایت ملنے کا امکان ہے ۔
نگران وزیر تجارت نے دورہ چین کے دوران چینی صنعتکاروں کوخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیزکرنےکی دعوت بھی دی اور دونوں ممالک نےتجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔
مزید براں چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئےورکنگ گروپ قائم کرنے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پی ٹی آئی کے دور2019 میں ہواتھا پاک چین آزاد تجارتی معاہدے پر اطلاق جنوری2020 سے کیا گیا تھا۔