کراچی کی مقامی عدالت نے مسیحی نوجوان کو دوسری شادی پر قید کی سزا سنا دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے جوشوا الیاس کو پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے ملزم کی سزا اور جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم
وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم جوشوا الیاس کی ڈیڑھ سال قبل خاتون اسٹر سے شادی ہوئی تھی، اس پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ اسٹر کو دبئی بھیج دیا تھا، مدعی مقدمہ واپس آئی توپتہ چلا کہ شوہر نے دوسری شادی کر لی ہے، پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کے تحت دوسری شادی کرنا جرم ہے۔
بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مسیحی نوجوان کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ جرمانہ ادا نہیں کیا تو مزید 2 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔
دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ
عدالت کے سزا سنانے پر وکیل مدعی نے کہا کہ پاکستان کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سندھ میں یہ پہلی سزا ہے۔ واضح رہےکہ ملزم کے خلاف پہلی بیوی اسٹر نے محمود آباد تھانے میں عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرایا تھا۔