عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے فی ، جبکہ 171 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمتیں مستحکم
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالرز کم ہو کر 2018 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔