انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت283روپے 87 پیسے پر بند ہوئی۔
پی ایس اوکی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 19 فیصد کمی
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، 100انڈیکس 66ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 1436پوائنٹس کااضافہ ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس66ہزار155 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی
واضح رہے گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار 718 پر بند ہواتھا، 100 انڈیکس کی گزشتہ روز بلند ترین سطح 64 ہزار 958 رہی۔
گزشتہ روز بازار میں ایک ارب 31 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے سے زائد رہی۔