2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے شکور شاد نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شکور شاد نے کہا ہے کہ لیاری سے آزاد پینل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بلال سلیم قادری صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے جبکہ میں قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑوں گا۔
لیاقت جتوئی کاجی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ 2018 کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی ان کی ضمانت ضبط کریں گے، اسمبلی تحلیل کے بعد ہمیں پارٹی میں شمولیت کی آفر آئی تھی۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لیاری کے فنڈز میں خرد برد پر کارروائی کیلیے نیب کو درخواست دی ہے۔
دوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے
گزشتہ سال دسمبر میں اڈیالہ جیل میں قید سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے شکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی۔
شکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔