2023ء کے دوران مہنگائی کا راج ، شرح 29.2 فیصد کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

bazar

2023ء کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کا راج رہا، مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری2023ء میں مہنگائی کی شرح 27.6 فیصد ریکارڈ کی گئی  جوجنوری 2022 میں 12.96 فیصد تھی۔  فروری 2023 میں گرانی کی شرح 31.5 فیصد ، جو  فروری 2022ء میں 12.2 فیصد تھی، مارچ 2023ء میں  شرح 35.4 فیصد رہی جو مارچ 2022ء میں12.7 فیصد تھی۔

نومبر کے دوران مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ، شرح 29.2 فیصد ہو گئی

اپریل2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد رہی جو اپریل2022 میں 13.4 فیصد تھی، مئی 2023 میں شرح 38 فیصد، مئی 2022 میں 13.8 فیصد تھی۔جون 2023 میں مہنگائی 29.4 فیصد ، جون 2022 میں 21.3 ،جولائی 2023 میں  28.3 فیصد ، جولائی2022 میں24.9 فیصد تھی۔

مہنگائی کی شرح میں 41 فیصد کا اضافہ

اگست 2023 میں شرح 27.4 فیصد ، جو اگست2022 میں 27.3 فیصد ، ستمبر2023 میں 31.4 فیصد جو ستمبر2022 میں23.2 فیصد تھی۔ اسی طرح اکتوبر2023 میں شرح 26.8 فیصد ، اکتوبر20222 میں26.6 فیصد ، نومبر2023 میں 29.2 ، نومبر2022 میں 23.8 فیصد رواں ماہ دسمبر میں شرح 30 فیصد کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے جبکہ پچھلے سال دسمبر میں مہنگائی کی شرح 24.5 فیصد تھی۔


متعلقہ خبریں