انٹر بینک میں ڈالر 24پیسے سستا ہو گیا

ڈالر

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پرانٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا، جبکہ دیگر کرنسیاں برطانوی پائونڈ،  یورو، اماراتی درہم اور سعودی ریال بھی کمی ہوگئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 24 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 38 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے14  پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔

گراوٹ کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید سستا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 38  پیسے سستا ہونے کےبعد  284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 25 پیسے کی کمی کے بعد 285 روپے پر آگئی ہے۔

اس کےعلاوہ برطانوی پائونڈ 1 روپے کی کمی کے بعد 359 روپے کا جبکہ یورو 2 روپے سستا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں 4200 روپے کی کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 19 ہزار ، 400 کا ہو گیا

اسی طرح اماراتی درہم 20 پیسے کی کمی کے بعد 77 روپے 80 پیسے کا ہو گیا اور سعودی ریال کی قیمت 20 پیسے کی کمی کے  بعد 75 روپے 80 پیسے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروبار کے اختتام پر ڈالر  15 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں