شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ

lahore high court لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے سابق وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ بحال رکھے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد کو تحریری حکم کی کاپی ارسال کی جائے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اسلام آباد اس معاملے پر عدالتی معاونت کے لیے کوئی افسر مقرر کرے۔

سپریم کورٹ نے حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا

عدالت نے حکم میں لکھا شک ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو دائرہ اختیار کا غلط مشورہ دیا گیا، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کے بار بار وارنٹ گرفتاری اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ دونوں افسران عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا، عدالت مزید سماعت 18 دسمبر کو کرے گی۔


متعلقہ خبریں