ملتان میں مال بردار ٹرین کے 2 ڈبوں میں موجود کوئلے میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اصگ لگنے کے بعد ٹرین کو پیرا غائب ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ٹرین حادثہ :لاہور سے کراچی آنے اور جانیوالی ریل گاڑیوں کا نظام درہم برہم
واضح رہے کہ کچھ ہفتے قبل قطب پور کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی تھی تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔