دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت گر گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 284 روپے 53 پیسے سے کم ہو کر 284 روپے 38 پیسے کی سطح پر بند ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر44پیسے سستا ہو گیا
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے سستا ہونے کےبعد 284 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/tmXLmG0y08 #SBPExchangeRate pic.twitter.com/eJzretyrdj
— SBP (@StateBank_Pak) December 5, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو 285 روپے 25 پیسے کی سطح پرآگیا ہے۔
اس کے علاوہ برطانوی پائونڈ کی قیمت برقرار رہی جبکہ یورو کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 308 روپے ہو گئی ہے۔
سوئی ناردرن کی گیس مزید 137.62 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست
جبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتیں بھی برقرار رہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 53 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔