پاکستان کا بیرونی ممالک سے سٹرس فروٹ برآمدات میں غیر معمولی کمی ریکارڈ


اسلام آباد(ابوبکر خان، ہم انویسٹی گیشن  ٹیم)وزارت تجارت نے سٹرس فروٹ برآمدات کی رپورٹ سینٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق سٹرس فروٹ میں کینو، مالٹے اور سنگترہ شامل ہیں۔

مالی سال 21-2022 کے مقابلہ 2022-23 میں برآمدات میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت موجودہ مالی سال میں برآمدات میں 60 فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں 135 ملین ڈالر جب کہ 2022-23 میں 80 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئی۔ سٹرس فروٹ کی برآمدات میں سب سے زیادہ کمی روس، دوسرے نمبر پر افغانستان جبکہ قازقستان کے برآمدات میں اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ مالی سال پاکستان کا روس کے ساتھ برآمدات ساڑھے 24 ملین امریکن ڈالر جبکہ موجودہ مالی سال 8 ملین ڈالر تک ریکارڈ کی گئی، جس میں ساڑھے 16 ملین ڈالر کمی ہوئی ہےجو مجموعہ کی 60 فی صد بنتی ہیں۔

گزشتہ مالی سال پاکستان کا افغانستان کے ساتھ برآمدات 40 ملین امریکن ڈالر جبکہ موجودہ مالی سال 24 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں  16 ملین ڈالر کمی ہوئی جو مجموعہ کی 60 فی صد بنتی ہیں۔

گزشتہ مالی سال پاکستان کا فلپائن کے ساتھ برآمدات ساڑھے 14 ملین امریکن ڈالر جبکہ موجودہ مالی سال 6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں ساڑھے 8 ملین ڈالر کمی ہوئی جو مجموعہ کی 42 فی صد بنتی ہیں۔

گزشتہ مالی سال پاکستان کا انڈونیشیا کے ساتھ برآمدات قریبا 12 ملین امریکن ڈالر جبکہ موجودہ مالی سال 5 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی، جس میں 7 ملین ڈالر کمی ہوئی جو مجموعہ کی 41فی صد بنتی ہیں۔

گزشتہ مالی سال پاکستان کا قازقستان کے ساتھ برآمدات 3 ملین امریکن ڈالر تک جبکہ موجودہ مالی سال 5 ملین ڈالر تک ریکارڈ کی گئی، جس میں 60 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موجودہ مالی سال کے لیے وزارت تجارت نے 150 ملین ڈالر برآمدای ہدف مقرر کرنے دعویٰ کیا ہے۔ جس پر حکام نے جواب دیتے ہوا کہا ہدف کی حصول کے لئے ٹی او آرز پر سختی سے عمل کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہدف کی حصول یقینی ہیں۔


متعلقہ خبریں