الیکشن نہیں عوام اور ملکی معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے، اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم الیکشن نہیں عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، سیاسی انتقام ہار گیا، اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے۔

گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل برباد کئے گئے،پاکستان اور عوام کی بھلائی، بہتری اور مفاد میں نوازشریف کی قیادت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے یہ الیکشن بہت اہم ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کیا،شہبازشریف سے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے ملاقات کی، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق بیرسٹر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

شہبازشریف نے بشیرمیمن کو سندھ کلچر ڈے کی مبارک دی، ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں اور صوبہ سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت ہوئی، صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں ایم کیو ایم سے ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر سے شیخ روحیل اصغر، محمد حنیف عباسی، خواجہ سلمان رفیق نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، سابق رکن قومی اسمبلی چودھری فرخ الطاف، سید باسط بخاری، میاں عمران قریشی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،پارٹی صدر کو رہنماؤں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

شہبازشریف نے انتخابات کی تیاریوں کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے اور محنت کو سراہا۔

شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معیشت اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔پاکستان اور عوام کی بھلائی، بہتری اور مفاد میں نوازشریف کی قیادت میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لئے یہ الیکشن بہت اہم ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے، ہم الیکشن نہیں عوام اور پاکستان کے معاشی مفادات کی جنگ لڑنے جا رہے ہیں، سیاسی انتقام ہار گیا۔

اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے، گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل برباد کئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف شروع کئے گئے سیاسی انتقام کا نشانہ عوام اور ملک بن گئے، پارٹی رہنماؤں نے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر مبارکباد بھی پیش کی۔


متعلقہ خبریں