سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھنے کا اعلان

سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر ڈورن حملے

فائل فوٹو


سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ طور پر کمی کے فیصلے میں مارچ 2024 تک توسیع کر دی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے وزارت توانائی کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ  10 لاکھ بیرل تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد جولائی  2023 میں شروع ہوا تھا، یہ سلسلہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب کا تیل کی پیداوارمیں کمی کا فیصلہ

سعودی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تیل پیداوار میں مذکورہ رضاکارانہ کمی میں توسیع اوپیک پلس میں شریک بعض ممالک کے ساتھ اتفاق پیدا کرکے کی جائے گی۔ توسیع کے تحت سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ نوے لاکھ بیرل تیل نکالے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد مارکیٹ میں استحکام لانا ہے۔

 


متعلقہ خبریں