پاکستان، سعودی عرب جی سی سی فری ٹریڈ معاہدہ کو کرنے میں پرامید

گوہر اعجاز

وزارت داخلہ کااضافی چارج کس نگران وزیر کو دیدیا گیا؟نوٹیفکیشن جاری


ریاض(شہزاد پراچہ) پاکستان کے وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سعودی عرب میں ایک سرکاری وفد کی قیادت کی جس میں وزارت تجارت اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کے سیکرٹریز اور اٹارنی جنرل آفس کے حکام شامل تھے۔

انہوں نے جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کے سرمایہ کاری سے متعلقہ حصے کو حتمی شکل دینے کے لیے GCC کے چیف نیگوشیئٹر کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں نے سرمایہ کاری کے باب کی بقیہ تفصیلات بشمول سرمایہ کاری کے تحفظ اور سہولت پر وسیع بات چیت کی۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤ پر FTA کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور مالدیپ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا،”یہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہماری کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔” سرمایہ کاری کا باب معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔

جی سی سی ایف ٹی اے سے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ اس معاہدے سے دونوں خطوں میں نئی ملازمتیں اور کاروبار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ

دونوں فریقین نے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مستقبل قریب میں مشترکہ بزنس فورم کے انعقاد کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب گوہر اعجاز نے پرتپاک مہمان نوازی پر GCC کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں