آزادکشمیر حکومت نے 5 جون سے 20 جون تک کیلئے سفری ایڈوائزری جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں اور دیگر مقاصد کیلئے آنے والے افراد کو خطے میں داخل نہ ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی
حکومتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈوائزری کے دوران آزاد کشمیر آنے سے اجتناب کیا جائے،موجودہ سیاح اور دیگر افراد 5 جون کی شام تک آزاد کشمیر چھوڑ دیں۔
آزاد کشمیر حکومت نے شہریوں سے ایڈوائزری پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
