راولپنڈی، اڈیالہ جیل سے علاج کے لئے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا ایک سزا یافتہ قیدی مبینہ طور پر اسپتال سے فرار ہوگیا، جس کے بعد پولیس اور جیل حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ہونے والا مجرم جمیل منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اورعدالت کی جانب سے اسے 9 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مجرم کو علاج کی غرض سے اڈیالہ جیل سے بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ دورانِ علاج اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
فوڈ اتھارٹی نے مضرِ صحت گوشت کی بھاری کھیپ پکڑ لی
راولپنڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کرلیا ہے، مقدمے میں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی عمران احمد اور کانسٹیبل قمرعلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مجرم جمیل کو اس کے بیٹے عدنان اور ایک نامعلوم شخص نے وہیل چیئر پر وارڈ سے باہر نکالا۔ بعد ازاں اسے ایک گاڑی میں بٹھا کر موقع سے فرار کروا دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے فرار ہونے والے مجرم اور اس کی مدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔
