زغرب: کروشیا کے شمال مغربی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حادثے کے فوراً بعد پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
رائٹرز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ جرمنی سے روانہ ہوا تھا اوراپنی منزل کی جانب گامزن تھا کہ شمال مغربی کروشیا میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرگرکرتباہ ہوگیا۔
برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک
حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
مقامی حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار ملبے کی چھان بین اورمتاثرین تک رسائی کے لئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی تاہم ماہرین اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
