سونے کی قیمت میں 3100 روپے اضافہ ، فی تولہ 2 لاکھ ، 23 ہزار ، 600 کا ہو گیا

سونے قیمت

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3100 روپے کے  اضافے کے بعد اب ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے سے بڑھ کر 191701 روپے ہو گئی ہے۔

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر کے اضافے سے 2071 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمئیم شامل کرکے 2091 ڈالر فی اونس ہے۔


متعلقہ خبریں