شمالی کوریا پر پابندیاں برقرار رہیں گی، ٹرمپ کا اعلان

کوئی ہے جو کورونا ویکسین کی تیاری میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، امریکی صدر

فوٹو: فائل


سنگا پور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امن اور خوشحالی کےلیے خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیاکہ کم جونگ ان سے ملاقات کے باوجود شمالی کوریا پر پابندیاں برقراررہیں گی۔

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے تاریخی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ  ہمارے درمیان خصوصی تعلقات قائم ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے صدر نے ثابت کیا کہ مثبت تبدیلیاں لا ئی جا سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی مستقبل کی ترجمانی نہیں کرتا ہے اور ہم نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ  دنیا بہت جلد نئی تبدیلی دیکھے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ ہر کوئی کرسکتا ہے لیکن امن بہادر لوگ ہی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی کوریا کے سربراہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ساتھ ان کا تعلق قائم ہو۔

 

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں