الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت

Election Commission

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں غیرمعمولی کمی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے  نگران وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اور چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو خط ارسال کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن سید ندیم حیدر کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔

فرحت اللہ بابر پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

سیاسی جماعت نے کمیشن کے سامنے کہا نگران حکومتیں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں کر رہیں۔لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے سے ان کی مہم اور ووٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

سیاسی جماعت نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔سیاسی جماعت نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت نے برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم چلانے دینے کا کہا۔نگران حکومتوں سے ایک سیاسی جماعت کیساتھ امتیازی سلوک بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں 2روز کی چھٹی کا اعلان

آئین و قانون کے تحت نگران حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں۔چیف سیکریٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنانے کا حکم دیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنمائوں نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی۔


متعلقہ خبریں